ملتان، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول چاہ سفید پوش والہ کا ٹرانسفارمر چوری، ایک ہفتہ گذر گیا پولیس سراغ نہ لگا سکی

ملتان (پی این آئی) گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول چاہ سفید پوش والہ کا ٹرانسفارمر چوری، ایک ہفتہ گذر گیا پولیس سراغ نہ لگا سکی،پولیس ایک ہفتہ گزرنے کے باوجودگورنمنٹ گرلز پرائمری سکول چاہ سفید پوش والہ کے چوری ہونے والے ٹرانسفارمر کا سراغ نہیں لگاسکی،بتایا گیاہے کورونا وائرس کی طویل بندش

کے بعدگورنمنٹ گرلز پرائمری سکول چاہ سفید پوش والہ کی انتظامیہ جب سکول پہنچی تو تار منقطع ملے سکول کا ٹرانسفارمر غائب ملا جس کو نامعلوم چورکھمبے سے اتار کر فرار ہوگئے تھے، تاہم ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود اس چوری کا سراغ نہیں مل سکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close