راولپنڈی سے ایک بیٹی، ایک بہن اور دو بیویاں اغواء کر لی گئیں، پولیس تفتیش کر رہی ہے

راولپنڈی (پی این آئی)راولپنڈی سے ایک بیٹی، ایک بہن اور دو بیویاں اغواء کر لی گئیں، پولیس تفتیش کر رہی ہے،راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے4لڑکیوں کواغوا کر لیا گیا۔ تھانہ پیرودھائی کو روبینہ نصرت نے بتایا کہ چھوٹی بیٹی (ح) عمر 24سال کو اغواء کر لیا گیا ۔ تھانہ گوجرخان کو عمر سلیم نے بتایا کہ سائل کی 23سالہ

ہمشیرہ (ع) کوکسی نے اسےاغواء کر لیا۔ تھانہ صدربیرونی کو حسن ظہیر نے بتایاکہ اس کی بیوی (م) 17اپریل کو گھر سے اچانک غائب ہو گئی، سائل کو یقین ہے کہ عاصم عباس اور نسیم سہیل نے اسےاغواء کر لیا ۔ تھانہ کلرسیداں کو ثقلین نے بتایا کہ اس کی بیوی (ن) کو دو عورتیں اور ایک مرد زبردستی اپنی گاڑی میں ڈال کر اغواء کر کے لے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close