خوشاب سرگودھا روڈ پر عزیز بھٹی ٹاؤن میں 2موٹر سائیکل سواروں نے 45سالہ تاجر رمضان کو قتل کر دیا

سرگودھا(پی این آئی)خوشاب سرگودھا روڈ پر عزیز بھٹی ٹاؤن میں 2موٹر سائیکل سواروں نے 45سالہ تاجر رمضان کو قتل کر دیا،پنجاب کے ڈویژن سرگودھا میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے تاجر کو قتل کر دیا۔سرگودھا پولیس کے مطابق دکان پر بیٹھے تاجر کو موٹر سائیکل سوار 2 افراد نے گولی

مار کر قتل کیا۔واقعہ ڈکیتی ہے یا رقم کے لین دین کا تنازع ہے، اس حوالے سے پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔فائرنگ کا واقعہ سرگودھا میں خوشاب سرگودھا روڈ پر عزیز بھٹی ٹاؤن میں پیش آیا جہاں 45 سالہ تاجر رمضان اپنی دکان پر بیٹھا تھا کہ موٹر سائیکل سوار 2 افراد اس کی دکان میں آئے۔معمولی تلخ کلامی کے بعد ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کےنتیجے میں رمضان نامی تاجر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی ہے، رقم کا تنازع ہے یا پھر کسی قسم کی دشمنی ہے، اس ضمن میں تحقیقات کے بعد ہی صورتِ حال واضح ہوگی۔پولیس نے تاجر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close