بوریوالہ میں آدھے گھنٹے میں 4 مسلح ڈکیتیاں، موٹر سائیکل سوار ڈاکو لاکھوں کا مال لوٹ کر لے گئے

بورے والا(پی این آئی)بوریوالہ میں آدھے گھنٹے میں 4 مسلح ڈکیتیاں، موٹر سائیکل سوار ڈاکو لاکھوں کا مال لوٹ کر لے گئے،دو نامعلوم مسلح نقاب پوش موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے 30 منٹ میں برق رفتاری سے شہر کے مصروف ترین علاقوں میں چار ڈکیتیوں کے ذریعے شہریوں کے اوسان خطا کر دیئے ڈاکو سب سے

پہلے دو میڈیکل سٹورز سے ایک لاکھ 40ہزار نقدی کے علاوہ وہاں دوائی لینے کیلئے آنے والی خاتون سے گن پوائنٹ پر اسکے 6تولہ کے طلائی کنگن چھین کر فرار ہو گئے ڈاکو یہاں سے ریل بازار میں واقع کپڑے کے تاجر شہزاد شاہ سے 45 ہزار روپے نقدی جبکہ اسکے بعد ڈاکوئوں نے 505 (ای بی) روڈ پر واقع ایک بیکری سے بھی گن پوائنٹ کر 50 ہزار سے زائد نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close