رحیم یار خان میں گدھا گاڑی ریس پر جواء لگانے والے 8 جواری گدھا گاڑی سمیت پکڑے گئے

رحیم یارخان(پی این آئی)رحیم یار خان میں گدھا گاڑی ریس پر جواء لگانے والے 8 جواری گدھا گاڑی سمیت پکڑے گئے، گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن انسپکٹر بشارت اللہ نیازی نے میڈیا کے نمائندوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ نواحی علاقہ میں کافی تعداد میں لوگ اکٹھے ہو کر ایک گدھے کو سائیکل والے پہیوں والی ریڑی جس پر

ریس لگائی جاتی ہے میں جوت پر ریس کی تیاری میں تھے اطلاع ملنے پر ہم فوری موقع پر پہنچے اور آٹھ ملزمان کو ریس والی گدھا ریڑی کو قابو کر لیا۔ پولیس اس کا مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ دیگر دو ملزمان کو ناکہ بندی کے دوران ناجائز دو عدد پسٹل تیس بور اور متعدد روند و کارتوس برآمد ہونے پر گرفتار کر کے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close