کراچی، شہریوں نے لوٹ مار کرنے والے دو ڈاکوؤں کو تشدد کانشانہ بناڈالا، گرفتاری کے لیے آنے والے پولیس اہلکار بھی دھو دیئے گئے

کراچی (پی این آئی) شہریوں نے لوٹ مار کرنے والے دو ڈاکوؤں کو تشدد کانشانہ بناڈالا، گرفتاری کے لیے آنے والے پولیس اہلکار بھی دھو دیئے گئے، کورنگی میں شہریوں نے لوٹ مار میں مصروف دو ڈاکوئوں کو پکڑ کر تشدد کانشانہ بناڈالا ۔تفصیلات کے مطابق زمان ٹائون تھانے کی حدود کورنگی سیکٹر 50-b غوث

پاک روڈ پر جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب علاقہ مکینوں نے لوٹ مار میں مصروف دو ڈاکوئوں کو پکڑ لیا اور بد ترین تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا، اس دوران اطلاع ملنے پر پولیس موبائل بھی موقع پرگئی اور دونوں ڈاکوئوں کو مشتعل ہجوم کے چنگل سے نکال کر تھانے منتقل کرنے کی کوشش کی،اس دوران مشتعل عوام نے پولیس موبائل پر پتھرائو کردیاجس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار سر اور جسم پر پتھر لگنے سے معمولی زخمی بھی ہو گئے، پولیس کے مطابق مشتعل افراد کی جانب سے ڈاکوئوں کو جلانے کی کوشش بھی کی گئی ،پولیس کے مطابق گرفتارڈاکوئوں کی فوری شناخت ممکن نہیں ہوئی جبکہ ڈاکوئوں کے قبضے سے دو پستول برآمد کرکے تفتیش شروع کردی گئی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close