اسلام آباد میں کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف ایکشن، 6872 گاڑیوں کے چالان کر دیئے گئے

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد میں کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف ایکشن، 6872 گاڑیوں کے چالان کر دیئے گئے،اسلام آباد ٹریفک پولیس نے کالے شیشوں اور سیاہ پیپر والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی تیز کر دی ہے۔ اس مقصد کیلئےاسپیشل اسکواڈ تشکیل دیئے گئے ہیں ۔رواں سال اسلام آباد ٹریفک پولیس نے کالے

شیشے والی 6,872 گاڑیوں کے چالان کیے جبکہ متعدد گاڑیوں کو مختلف تھانہ جات میں بند کیا ۔ ایس ایس پی ٹریفک نے کہا ہے کہ جس زون کی حدود میں کالے شیشے والی گاڑی نظر آئی اس زون کے انچارج اور عملے کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی، موجودہ ملکی صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے غیر قانونی کالے شیشے والی گاڑیوں کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close