سوات، اپنے ہی دوستوں نے قتل کر کے لاش گیراج میں د فنا دی، 26 سالہ ابو بکر کی لاش 3 ماہ بعد مل گئی

سوات(پی این آئی)سوات، اپنے ہی دوستوں نے قتل کر کے لاش گیراج میں د فنا دی، 26 سالہ ابو بکر کی لاش 3 ماہ بعد مل گئی۔خیبر پختون خوا کے ڈویژن مالاکنڈ کے سیاحتی ضلع سوات کے علاقے رحیم آباد میں 3 ماہ قبل لاپتہ ہونے والے نوجوان کی لاش ملی ہے۔26 سالہ نوجوان ابوبکر کو اس کے اپنے ہی دوستوں نے قتل کر

کے اس کی لاش گیراج میں د فنادی تھی۔سوات کے علاقے رحیم آباد سے تعلق رکھنے والے نوجوان ابوبکر کے قتل کا ڈراپ سین اس وقت سامنے آیا جب یہ پتہ چلا کہ اس کے قاتل اس کے اپنے دوست ہیں۔9 مارچ کو لاپتہ ہو نے والے ابوبکر کے والد فقیر حسین نے تبلیغ سے واپسی پر 8 مئی کو تھانے میں رپورٹ درج کرائی تھی۔پولیس نے شک کی بنیاد پر مقتول کے دوستوں کو گرفتار کیا تھا جنہوں نے دورانِ تفتیش ابوبکر کو قتل کرنے اور اسے گیراج میں دفنانے کا اعتراف کر لیا۔مقتول کے والد فقیر حسین نے پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہو ئے ملزمان کو سخت سزا دینے کے لیے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کر دیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ اس بات کی تفتیش کر رہے ہیں کہ دوستوں نے ابوبکر کو کیوں قتل کیا؟۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close