کراچی(پی این آئی)کورونا سے بچاؤ، کراچی میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے 63 ڈرائیور کرفتار، 16 اسٹریٹ کریمنلز بھی پکڑے گئے۔کراچی میں ٹریفک پولیس نے ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر پبلک ٹرانسپورٹ کے 63 ڈرائیوروں کو گرفتار کرلیا ، جبکہ ڈکیت، ٹینکر مافیا اور اسٹریٹ کرمنلز سمیت 16
ملزمان کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔شہر قائد کے علاقے کورنگی زمان ٹائون میں 2 ڈکیتوں کو عوام نے پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا، قائد آباد سےسینکڑوںوارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتارکرلیے گئے، جبکہ ٹریفک پولیس نے ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر پبلک ٹرانسپورٹ کے 63 ڈرائیوروں کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔کراچی میں واٹر بورڈ اور پولیس نے مشترکہ کاروائیاں کرتے ہوئے مضر صحت پانی شہریوں کو فروخت کرنے والے ملزمان کو ٹینکروں سمیت گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق کورنگی زمان ٹائون، غوث پاک روڈ پر ڈکیتی کرنے والے 2 مسلح ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گئے جس کے بعد عوام نے ڈاکوئوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر ڈاکوئوں کو عوام سے چھڑا کر تھانے منتقل کرنے کی کوشش کی تاہم مشتعل عوام نے ڈاکوئوں کو پولیس کے حوالے کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا وہ انہیں جلا دینگے ۔اس پر پولیس کی دوسری موبائل طلب کرکے ڈاکوئوں کو عوام سے چھڑا کرتھانے منتقل کر دیا گیا، عوام کی جانب سے پولیس موبائل پر پتھرائو کیا گیا جس سے 3 اہلکار زخمی بھی ہوگئے۔شہر کے اندر دوسری کارروائی میں قائد آباد کے علاقے سے پولیس نے سینکڑوں ڈکیتیوں میں ملوث 5 رکنی ڈکیت گینگ کے 3 کارندے پکڑلئے، ملزمان میں حبیب اللہ،نور محمد اور وسیم شامل ہیں۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے لیپ ٹاپ ،قیمتی موبائل فونز ، کریڈٹ کارڈ ،فیول کارڈز موٹر سائیکلیں اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، ملزمان کے 2 فرار ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق شہر قائد میں پبلک ٹرانسپورٹ کی جانب سے طے شدہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے کے خلاف 63 ڈرائیوروں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے اور 296 گاڑیوں کو موٹر وہیکل قوانین کے تحت چالان کرتے ہوئے ان پر بھاری جرمانہ عائد کیا ہے۔دوسری جانب ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق وزیربلدیات ناصرحسین شاہ کی ہدایات پرواٹربورڈ اور پولیس نے مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے ساکران ،منگھوپیر اور ضلع ٹھٹھہ سے مضر صحت اور کیمیکل ملا پانی کراچی لاکر فروخت کرنے والے 11 ملزمان کو گرفتار جبکہ 11 مضر صحت پانی سے بھرے ہوئے ٹینکروں کو قبضے میں لے لیا۔واٹربورڈ نے ملزمان کیخلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرادیئے ہیں، گرفتار ملزمان مضافاتی علاقوں سے جوہڑوں میں جمع پانی بھی شہریوں کو ٹینکروں میں بھر کر فروخت کرتے تھے۔ترجمان کے مطابق گزشتہ دنوں بھی واٹربورڈ نے پولیس کے تعاون سے 25 مضر صحت پانی کے ٹینکر پکڑے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں