نوشہرہ، گھر میں چوری کا الزام، حاملہ خاتون دیور، سسر کے تشدد کا نشانہ، خوف سے دو روز تک باتھ روم میں بند رہی

نوشہرہ(پی این آئی)نوشہرہ، گھر میں چوری کا الزام، حاملہ خاتون دیور، سسر کے تشدد کا نشانہ، خوف سے دو روز تک باتھ روم میں بند رہی۔ شاہ کوٹ میں سسرالیوں نے چوری کا الزام لگا کر حاملہ خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔مبینہ تشدد کا نشانہ بننے والی 7 ماہ کی حاملہ لڑکی نے سسرالیوں پر تشدد کا الزام عائد کرتے

ہوئے بتایا کہ اس کا شوہر دبئی میں رہتا ہے۔متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ شوہر کی غیر موجودگی میں دیور اور سسر نے اُس پر 5 لاکھ روپے چوری کرنے کا الزام عائد کرکے تشدد کیا جب کہ تشد د سے بچنے کے لیے اُس نے خود کو 2 دن تک باتھ رو م میں بند رکھا۔لڑکی نے دیور پر غیر اخلاقی حرکت کرنے کا الزام بھی الزام عائد کیا جب کہ اس کا مزید کہنا تھا کہ سسرالیوں نے اسے ایس ایچ او عبدالولی اور لیڈی کانسٹیبل کو بلا کر مجھے تھانے بھجوا دیا اور وہاں بھی مار پیٹ کر معاملے کو دبانے کے لیے زور دیا گیا۔اس ضمن میں ڈی آئی جی مردان شیر اکبر خان کا کہنا ہےکہ واقعہ عید کے دنوں میں پیش آیا تھا، لڑکی اب اپنے والدین کےساتھ ہے۔انھوں نے کہا کہ غیر جانبدار تحقیقات کے لیے ایس پی مردان وقار عظیم کھرل کو تحقیقاتی کمیٹی کا سربراہ مقرر کر دیا ہے، قانون کے مطابق انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے اور ایس ایچ او کے خلاف الگ تحقیقات کی جائیں گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close