24 گھنٹے میں راولپنڈی اسلام آباد میں 11 موٹر سائیکل، 2 رکشے، 2 لیپ ٹاپ اور 2 کتے چوری کر لیے گئے، پولیس تفتیش میں مصروف

اسلام آباد(پی این آئی)24 گھنٹے میں راولپنڈی اسلام آباد میں 11 موٹر سائیکل، 2 رکشے، 2 لیپ ٹاپ اور 2 کتے چوری کر لیے گئے، پولیس تفتیش میں مصروف۔ راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری تین گاڑیوں، 11موٹرسائیکلوں دورکشوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونزاورنقدی سے محروم ہوگئے ۔ اسلام آباد میں بھی

شہری موٹر سائیکل اور گاڑی سے محروم ہوگئے۔ تھانہ نیوٹاؤن نے دو واقعات میں دوموبائل چھیننے، 2تولے طلائی زیورات اور 10 ہزارروپے کا حامل پرس چوری، تھانہ ویسٹریج نےموبائل چھیننے، خاتون سےطلائی زیورات چھیننے،تھانہ ریس کورس نےاسلحہ کی نوک پرخاتون سے طلائی زیورات اور 5ہزارروپے چھیننے،تھانہ سول لائن نے 2کتے چوری، تھانہ ائرپورٹ نے 2لیپ ٹاپ،طلائی زیورات ودیگر سامان چوری، تھانہ ٹیکسلانے موٹرسائیکل، نقدی،شناختی کارڈ چھیننے، گھر کے تالے توڑ کر طلائی زیورات، موبائل اور 50ہزارروپے چوری،تھانہ صدرواہ نےسرراہ متعددشہریوں کو روک موٹر سائیکل، نقدی، موبائل و دیگر کاغذات لوٹنے، تھانہ روات نے گائے چوری، دریں اثناء تھا نہ کورال نےمو ٹر سائیکل چوری ،تھا نہ شالیمار نے چوری شدہ گاڑی بر آمدگی، تھا نہ سہالہ نے ڈیڑھ سو توڑے چاول لے جانے، تھا نہ بنی گالہ نے امانت دی گئی گا ڑی اور طلائی زیورات خوردبرد کرنے،تھا نہ سہالہ نے گاڑی ہضم کرنے، ویمن پولیس اورانڈسڑیل ایر یل پولیس نے بھاری مالیت کے چیک ڈس آنر کے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close