اسلام آباد میں ون وہیلنگ والوں کی شامت آگئی، 1533 موٹرسائیکل بند،لاکھوں روپےجرمانہ

اسلام آباد(پی این آئی) اسلام آباد میں ون وہیلنگ والوں کی شامت آ گئی، 1533 موٹر سائیکل بند، لاکھوں روپےجرمانہ۔وفاقی دارالحکومت میں ون ویلنگ جیسے خونی کھیل کو روکنے کے لیےاسلا م آباد ٹریفک پولیس نے 247 افسران و نوجوان کو ذمہ داریاں سونپ دیں، ایس پی ٹریفک خالد رشید کی زیر نگرانی اسلام

آباد ٹریفک پولیس کے ناکو ں کی تعداد بڑھا کر 36 کردی گئی ہے،ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشیدنے بتایا ہے کہ ون ویلرز کے خلاف قانونی کاروائی کیلئے سپیشل سکواڈ بھی تشکیل دیا گیا۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران 15242موٹر سائیکل سواروں کے خلاف قانونی کارروائی کر کے 3461600جرمانہ کیا گیا اور 1533موٹر سائیکل مختلف تھانو ں میں بند کئے گئے۔ایس ایس پی نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ون ویلنگ والی موٹر سائیکل استعمال نہ کر نے کیلئے سختی کریں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close