سکول کے گارڈ نے چاقو سے حملہ کر دیا، ٹیچر اور متعدد بچے زخمی ہو گئے

چین (پی این آئی)سکول کے گارڈ نے چاقو سے حملہ کر دیا، ٹیچر اور متعدد بچے زخمی ہو گئے، چین میں اسکول کے سیکیورٹی گارڈ نے بچوں اور اساتذہ پر چاقو سے حملہ کردیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق واقعہ جنوبی چین کے علاقے میں پیش آیا جہاں چاقو سے حملے کے نتیجے میں 39 بچے اور اساتذہ بھی زخمی

ہوگئے۔مقامی حکومت کا بتانا ہےکہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق جمعرات کی صبح ساڑھے 8 بجے اسکول لگنے کے وقت پیش آیا جس میں اسکول کے ہی سیکیورٹی گارڈ نے چاقو سے حملہ کیا اور اس کے نتیجے میں 37 بچے 2 اساتذہ زخمی ہوئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 39 میں سے 37 زخمیوں کو معمولی زخم آئے اور 2 شدید زخمی ہوئے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے جب کہ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا ہےکہ اب تک حملے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں تاہم اس سلسلے میں تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close