جہلم ،اے کیٹگری کا مفرور اشتہاری اور اقدام قتل کے تین ملزمان گرفتار

جہلم(طارق مجید کھوکھر) جہلم پولیس نے اے کیٹگری کا مفرور اشتہاری اور اقدام قتل کے تین ملزمان گرفتار،جہلم پولیس تھانہ دینہ نے کیٹگریAکا مفرور اشتہاری گرفتار کر لیا سب انسپکٹرنثار احمد SHOتھانہ دینہ اور انکی ٹیم نے تھانہ دینہ میں مطلوب کیٹگری اے کا مفرور اشتہاری بابر عباس ولد عباس خان ساکن

ضلع منڈی بہاؤ الدین کو جدید سائنٹیفک طریقوں سے تریس کر کے گرفتار کر لیا۔ دینہ کے علاقہ میں اقدام قتل کے 3 ملزمان کو انتہائی قلیل وقت میں گرفتار سب انسپکٹر نثار احمد ایس ایچ او تھانہ دینہ،اسسٹنٹ سب انسپکٹر نعیم اقبال تھانہ دینہ اور انکی ٹیم کو وقوعہ کی بابت اطلاع ملتے ہی فوری ٹیم تشکیل دی اور کامیاب ریڈ کر کہ 3 کس ملزمان 1۔ بلال سرفراز ولد سرفراز احمد سکنہ پنڈ جاٹہ دینہ 2۔ مجاہد ولد محمد صدیق سکنہ دینہ3۔ رخسار ولد محمد افتخار سکنہ دینہ کو انتہائی قلیل وقت میں گرفتار کر لیا ملزمان سے اسلحہ آتشیں بھی برآمد کر لیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close