مومن آباد میں منشیات فروشوں کا پولیس اہلکار پر تشدد، تھپڑ مار دیا، ملزمان آج پکڑے گئے

کراچی(پی این آئی)آباد میں منشیات فروشوں کا پولیس اہلکار پر تشدد، تھپڑ مار دیا، ملزمان آج پکڑے گئے،کراچی کے علاقے مومن آباد میں منشیات فروشوں کی پولیس اہلکار پر تشدد کی وڈیو منظر عام پر آگئی۔میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ملزمان کو پولیس اہلکار کو تھپڑ مارتے دیکھا جاسکتا ہے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس

(ایس ایس پی) ویسٹ فدا حسین کا کہنا ہے کہ پولیس منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے لیے گئی تھی جہاں منشیات فروشوں اور علاقہ مکینوں نے پولیس اہلکاروں کو گھیرے میں لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ پولیس پر تشدد کی ویڈیو گزشتہ روز کی ہے اور واقعے کا مقدمہ مومن آباد تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تشدد کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ویڈیو میں نظر آنے والے دیگر افراد کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close