نیب چیئرمین سے لے کر چپڑاسی تک ن لیگ کے لگائے ہوئے ہیں، پہلے برائیاں کیوں نظر نہیں آئیں؟ شہباز گل نے سوال کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی) نیب چیئرمین سے لے کر چپڑاسی تک ن لیگ کے لگائے ہوئے ہیں، پہلے برائیاں کیوں نظر نہیں آئیں؟ شہباز گل نے سوال کر دیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ نیب چیئرمین سے لے کر چپڑاسی تک ن لیگ کے لگائے ہوئے ہیں۔ پانچ سال حکومت کے

دوران نیب کی برائیاں کیوں نظر نہیں آئیں؟ سارے جہاں کے قصے انہیں یاد ہیں، سوائے اس کے کہ اکاؤنٹس میں اربوں کون ڈال گیا۔مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی پریس کانفرنس پر پر ردعمل دیتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ جو مکا لڑائی کے بعد یاد آئے، اسے اپنے منہ پر مار لینا چاہیے۔ آج نیب اس لئے برا ہو گیا کہ اس نے بادشاہ سلامت سے لوٹ مار کا جواب مانگ لیا۔ صرف یہ جواب دے دیں تو روز ادھر ادھر کی کہانی نہ سنانی پڑتی۔شہباز گل نے کہا کہ جتنا مرضی رو پیٹ لیں، حساب تو دینا پڑے گا۔ جو مائیک توڑ کر کہتے تھے کہ کرپشن ثابت ہو تو پھانسی دے دیں، اپنے اکاؤنٹ میں اربوں روپے کون ڈال گیا کا جواب دینے سے بھاگ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سپریم کورٹ میں اپنی ایک ایک منی ٹریل جمع کروا چکے ہیں۔ وہ پاکستان کے واحد سرٹیفائیڈ صادق اور امین ہیں۔ ان پر کرپشن کا الزام لگانا آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے۔ وہ دن گئے جب آپ ججوں کو فون کرکے فیصلے لیا کرتے تھے۔ پہلی بار ملی بھگت کے بغیر کیس لڑنا پڑ رہا ہے، حالت آپ کے سامنے ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close