پسند کی شادی نہ ہونے پر پھندا لگا کر خودکشی، اسلام کوٹ کے گاؤں بپوہار میں 18 سالہ سنگرام بھیل، 17 سالہ پاروتی جھول گئے

تھرپارک(پی این آئی)پسند کی شادی نہ ہونے پر پھندا لگا کر خودکشی، اسلام کوٹ کے گاؤں بپوہار میں 18 سالہ سنگرام بھیل، 17 سالہ پاروتی جھول گئے۔تھرپارکر میں پسند کی شادی نہ ہونے پر لڑکا لڑکی نے خود کشی کرلی۔اسلام کوٹ کے گاؤں بپوہار میں 18 سالہ سنگرام بھیل اور 17 سالہ پاروتی نے پسند کی شادی نہ

ہونے پر پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق دونوں رشتہ دار تھے اور شادی کرنا چاہتے تھے لیکن اہل خانہ کے انکارپر دلبرداشتہ ہوکر خود کشی کرلی۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسلام کوٹ اسپتال منتقل کردی ہیں۔ پولیس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مختلف علاقوں میں 10 افراد نے خودکشی کرلی جس میں ایک 12 سالہ طالبہ بھی شامل ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close