راولپنڈی سے الگ الگ واقعات میں 4 لڑکیوں سمیت 5 افراد کو اغواء کر لیا گیا، پولیس کارروائی میں مصروف

راولپنڈی (پی این آئی)راولپنڈی سے الگ الگ واقعات میں 4 لڑکیوں سمیت 5 افراد کو اغواء کر لیا گیا، پولیس کارروائی میں مصروف۔راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے چارلڑکیوں سمیت پانچ افرادکو اغواکرلیاگیا ۔تھانہ گنج منڈی کو نعمان عامر نے بتایاکہ اس کی 14 سالہ بھتیجی (س) صبح گھر سے ناشتہ لینے بازار گئی،میرے

بھتیجے شہریار اور بھانجے فیضان بخاری نے بتایا کہ (س) کو وسیم اور فیصل عرف خواجہ اغواء کرکے لے گئے ۔ تھانہ رتہ امرال کورفیق مسیح نے بتایا کہ اس کی بیٹی (م) بی بی عمر 16 سال کو عظیم ، ندیم اختر ، منظور ، نعیم عرف لالی اغواء کر کے لے گئے ۔ تھانہ ریس کورس کو آرزویوسف نے بتایاکہ اس کا خاوند محمد زبیر گھر موجود تھا کہ چودھری محسن اور اسکا بھائی چودھری فیصل گھر کے اندر آ گئے انہوں نے میرے خاوند کو تھپڑ مارے گالیاں دیں اوراسلحہ کے زور پر زبر دستی گھر سے نکال کر اپنی گاڑی میں بٹھا کر اغواء کرکے لے گئے ۔ تھانہ سول لائن کو عظمت اللہ اعوان نے بتایا کہ اس کی بیوی (لام) بی بی کو کسی نے اغواء کرلیا۔تھانہ کوٹلی ستیاں کوعادل نے بتایا کہ سائل کو یقین ہے کہ بہادر علی ملتان اور محمد سعید نے اس کی بیوی کو اغواء کر لیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close