راولپنڈی(پی این آئی)24 گھنٹے میں راولپنڈی اسلام آباد میں 23 موٹر سائیکل اور گاڑیاں چوری، 3 موبائل فون بھی چھینے گئے۔راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 5گاڑیوں، 2رکشوں ،12موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،نقدی ،موبائل فونزاوردیگراشیاء سے محروم ہوگئے ۔ اسلام آباد میں بھی شہری چار گاڑیوں سے ہاتھ
دھو بیٹھے۔ تھانہ رتہ امرال نے موٹر سائیکل و نقدی چھیننے، تھانہ پیرودھائی نے موٹرسائیکل چھیننے، تھانہ پیرودھائی نےڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کاسامان چوری ، تھانہ وارث خان نے 2 موبائل اور 10 ہزار روپےچھیننے، اسلحہ کی نوک پر موبائل اور 3ہزارروپے چھیننے، تھانہ نیوٹاؤن نے3 واقعات میں 3موبائل چھیننے، تھانہ صادق آباد نے ہوائی فائرنگ اورگھریلو سامان، گھڑی اور موبائل لے کر فرار ہونے، انگوٹھی ، موبائل اور 6ہزار روپے کاحامل پرس چھیننے، تھانہ ویسٹریج نے موبائل چوری، اسلحہ کی نوک پرموبائل چھیننے، تھانہ نصیرآباد نےموبائل چھیننے، تھانہ ریس کورس نے موبائل، 4ہزارروپے،ایل سی ڈی ودیگر سامان کل مالیتی 2لاکھ 63ہزار روپے چوری، تھانہ ائرپورٹ نے موٹرسائیکل اورموبائل چھیننے،مزاحمت پر فائرنگ کر کے زخمی کرنے، مارننگ واک کیلئے جانیوالی فیملی سے 3موبائل،اور23سوروپے چھیننے، موبائل چھیننے، تھانہ مندرہ نے ایل سی ڈی، ایک لاکھ 20ہزارروپے ، اڑھائی تولےسونا، واشنگ مشین اور پنکھا چوری ، تھانہ جاتلی نے مارپیٹ کرنےاور موٹر سائیکل چھیننے، تھانہ صدربیرونی نے 35 ہزار روپے ، تین موبائل اور موبائل لوڈ 24 ہزار روپے چھیننے پر مقدمات درج کر لیے ۔ دریں اثناء تھانہ کوہسار نے کارچوری، تھانہ کراچی کمپنی نے گاڑی ہضم کرنے ، تھانہ ترنول نے کار چوری ، تھانہ سبزی منڈی نے موبائل فون چوری ، تھانہ لوہی بھیر نے گھر سے 37 ہزار ریال چوری، تھانہ ترنول نے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات ، نقدی اور دیگر سامان چوری ، تھانہ رمنا نے گاڑی رینٹ پر لے کر غائب کرنے پر تین ملزموں کو گرفتار کرنے ،انڈسٹریل ایریا پولیس نے فراڈ کے الزام میں ، تھانہ نون پولیس نے پلاٹ پر قبضہ کرنے اور سامان چوری ،تھانہ انڈسٹریل ایریا اور تھانہ کورال پولیس نے چیک ڈس آنرکے مقدمات درج کر لیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں