اللہ سے باتیں کر رہا ہوں ،چنیوٹ میں جعلی پیر نے اپنی 3ماہ کی بچی گلا دبا کر مار دی

چنیوٹ (پی این آئی)اللہ سے باتیں کر رہا ہوں ،چنیوٹ میں جعلی پیر نے اپنی 3ماہ کی بچی گلا دبا کر مار دی ، جعلی پیر نے اپنی ہی تین ماہ کی معصوم بچی کا مبینہ طور پر قتل کردیا۔ ذرائع کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ شمس الحسن ٹائون میں جعلی پیر اللہ یار نے مبینہ طور پر اپنی تین ماہ کی بچی کو قتل کردیا۔ واقعہ کی

اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تین ماہ کی بچی کی نعش کا پوسٹ مارٹم کروا کر کارروائی شروع کر دی گئی۔ جعلی پیر اللہ یار کے بیٹے کے مطابق وہ اکثر اپنے بچوں پر تشدد کرتا ‘چلہ کرتا تھا سوتے وقت تمام گھر والں کو کہتا کہ میں اللہ سے بات کررہا ہوتا ہوں کوئی بھی نہ بولے، جعلی پیر کے بیٹے محمد علی اور علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اس جعلی پیر نے پہلے بھی تین بچوں کو مبینہ گلا دبا کر قتل کیا تھا‘ جیل کاٹ چکا ہے۔ اس بار بھی بچی کا قتل کرنے کے بعد بچی کی نعش کو دفنانے نہیں دے رہا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close