فیصل آباد کی بٹالہ کالونی میں پسند کی شادی پر جوڑا قتل، لڑکے کو گولیاں مار دیں، لڑکی کا گلا دبا دیا، مقدمہ درج

فیصل آباد (پی این آئی)فیصل آباد کی بٹالہ کالونی میں پسند کی شادی پر جوڑا قتل، لڑکے کو گولیاں مار دیں، لڑکی کا گلا دبا دیا، مقدمہ درج، بٹالہ کالونی کے علاقہ میں پسند کی شادی کرنے والا جوڑا قتل، سابقہ چیئرمین عثمان منج سمیت سات نامزد اور دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج‘پولیس ذرائع کے مطابق 26سالہ حامد

ولد رمضان انصاری ساکن بجلی گھر سٹاپ امداد ٹائون دو بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔ رواں اسی سال فروری میں اس نے پیپلز کالونی نمبر2 کے رہائشی امانت علی جو کہ سرکاری ملازم ہے کی بیٹی 18 سالہ فوزیہ کیساتھ پسند کی شادی کی تھی۔ دونوں میاں بیوی کرایہ کے مکان میں رہائش پذیر تھے۔ گزشتہ انہیں بہانے سے بلایا گیا حامد کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جس کی نعش محمدی چوک پہاڑی والی گرائونڈ سے ملنے کے بعد پولیس نے مارچری منتقل کر دی۔ رات کے آخری پہر میں اسکی بیوی فوزیہ کو گلا دبا کر ابدی نیند سلا دیا گیا۔ نعش اس کے چچا کے گھر سے ملی۔ پولیس نے دونوں نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے مارچری منتقل کر کے مزید قانونی کارروائی کا سلسلہ شروع کر دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close