امریکہ کے بعد برطانیہ میں سیاہ فام ایمبولینس ڈرائیور گرفتار، منشیات کا الزام بھی لگا دیا گیا

لندن (پی این آئی)امریکہ کے بعد برطانیہ میں سیاہ فام ایمبولینس ڈرائیور گرفتار، منشیات کا الزام بھی لگا دیا گیا۔ امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے بعد برطانیہ میں بھی نسل پرستی عروج پر پہنچ گئی، برطانوی پولیس نے سیاہ فام ایمبولینس ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔تفصیل کے مطابق لندن کے جنوب

مشرقی علاقے میں برطانوی خاتون پولیس افسر نے لاک ڈائون کے نام پر سیاہ فام شہری کو گرفتار کرلیا اور اس پر منشیات فروشی الزام بھی لگادیا۔ سیاہ فام ایمبولیس ڈرائیور گھر کے قریب اپنے دوست کیساتھ موجود تھا ۔سیاہ فام شخص کو بلاوجہ گرفتار کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جسے اب تک تقریباً تیس لاکھ کے قریب افراد دیکھ چکے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اچانک ایک سفید فام خاتون پولیس افسر آئی اور یہ کہتے ہوئے کہ ہمیں مذکورہ علاقے میں منشیات فروشی کی اطلاعات ہیں لہٰذا میں تمہیں گرفتار کررہی ہوں۔پولیس افسر نے کہا کہ تم کوویڈ 19 لاک ڈائون کے دوران یہاں اپنے دوست کیساتھ موجود ہو اور گرفتاری کیلئے یہ وجہ کافی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں