کراچی پولیس نے کام شروع کر دیا، ایک ہفتے میں 1090 ملزمان گرفتار کیے، 28 کلو چرس، 406 گرام ہیروئین برآمد کر لی

کراچی (پی این آئی)کراچی پولیس نے کام شروع کر دیا، ایک ہفتے میں 1090 ملزمان گرفتار کیے، 28 کلو چرس، 406 گرام ہیروئین برآمد کر لی،کراچی پولیس نے گزشتہ ہفتے کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ ذون میں چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 1090 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔پولیس نے گرفتار ملزمان کے

قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 28 کلو سے زائد اعلی کوالٹی کی چرس اور 406 گرام ہیروئن برآمد کی۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق گرفتار اسٹریٹ کرمنلز سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال شدہ 65 سے زائد غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن تحویل میں لے لیا جسے فارنزک کیلئے بھیجا جا چکا ہے۔پولیس کی انسداد جرائم مہم کے دوران ملزمان کیساتھ 02 مقابلے ہوئے جس میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو کی ہلاکت ہوئی۔اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ اور وفاقی انٹیلیجنس ادارے کی مشترکہ کارروائی میں داعش سے وابستہ دہشتگرد کو گرفتار کر کے اسلحہ اور ایمونیشن تحویل میں لے لیا گیا۔اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کراچی نے شہر کے مختلف علاقوں سے 06سے ذائد کار/موٹرسائیکل لفٹرز گروہوں سمیت ملزمان کو گرفتار کر کے چوری و چھینی گئی 22 موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں تحویل میں لے لیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں