فیصل آباد، موٹرسائیکل، موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہونے والے ڈاکوؤں کا پولیس سے مقابلہ، 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

فیصل آباد (پی این آئی) موٹرسائیکل، موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہونے والے ڈاکوؤں کا پولیس سے مقابلہ، 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،تھانہ سٹی سمندری کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں تین ڈاکو زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی سمندری کے علاقے چک نمبر 439گ ب کے قریب تین مسلح

ڈاکو شہری سے موٹرسائیکل، موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہورہے تھے کہ اسی دوران پولیس سے آمنا سامنا ہوگیا جس پر پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا تو ڈاکوئوں نے مبینہ طور پر فائرنگ شروع کردی جبکہ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں تینوں ڈاکو شدید زخمی ہوگئے جنہیں گرفتارکرکے چھیننا گیا سامان قبضے میں لے لیا گیا ،گرفتار ڈاکوئوں کی شناخت سخاوت، اشتیاق اور منیر کے نام سے ہوئی جنکے خلاف مقدمہ کا اندراج کرتے ہوئے کارروائی شروع کردی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close