لاہور گڑھی شاہو میں جعلی پولیس اہلکار پکڑے گئے، جعلی ناکہ بندی کر کے شہریوں کو لوٹنے کا دھندہ کرتے تھے

لاہور (پی این آئی)گڑھی شاہو میں جعلی پولیس اہلکار پکڑے گئے، جعلی ناکہ بندی کر کے شہریوں کو لوٹنے کا دھندہ کرتے تھے،لاہورمیں تھانہ گڑھی شاہو پولیس نے 2 جعلی پولیس ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان کو شہریوں کی اطلاع پر مین بازار گڑھی شاہو سے

گرفتار کیا گیا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ پولیس یونیفارم میں ملزمان جعلی ناکہ بندی کر کے شہریوں کو لوٹا کرتے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close