راولپنڈی اسلام آباد سے 24 گھنٹے میں ماں اور دو بچیوں سمیت 7 لڑکیاں اغواء کر لی گئیں

راولپنڈی (پی این آئی)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے ماں اوردوبچیوں سمیت 7 لڑکیوں کواغواکرلیاگیا۔تھانہ بنی کو کامران بدر نے بتایاکہ اس کی 16 سالہ بیٹی (ح) کو کار میں 3نامعلوم ملزمان اغواء کر کے لے گئے ۔ تھانہ ائرپورٹ کو سکندرحیات نے بتایا کہ میری بیٹی (ط) کو کسی نے اغواء کرلیا۔تھانہ ٹیکسلاکو دانش علی

نے بتایا کہ اس بیوی (س)کونورنبی نوازنے ورغلا پھسلاکر اغواء کرلیا۔تھانہ روات کو غلام مرتضی نے بتایا کہ اس کی بڑی بیٹی16 سالہ (ف) بی بی جوں ہی جی ٹی روڈ کے پاس پہنچی تو عمران گل اور اس کے بھائی یوسف اور عرفان نے زبر دستی اسلحہ کی نوک پر اسے گاڑی میں بٹھالیا اور گاڑی تیزی سے مندرہ کی طرف بھگا دی، میری بیٹی کو عمران گل وغیرہ نے نامعلوم ڈرائیور کی مدد سے اغواء کیا ہے۔ تھانہ کلرسیداں کو مظہر اقبال نے بتایاکہ 27مئی کودن ساڑھے بارہ میری بیوی نے مجھے بتایا کہ میں نے کلر سیداں سرکاری ہسپتال میں اپنا چیک اپ کروانا ہے،وہ 2 بچیوں علیزہ فاطمہ عمر 7سال اورعزہ فاطمہ عمر ڈیڑھسال کوہمراہ لے کر ہسپتال گئی مگر شام تک واپس نہ آئی انہیں کسی نے اغواء کر رکھا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close