پولیس فورس اور سی آئی اے کی مشترکہ کارروائی، اشتہاری ملزمان گرفتار

پنجگور( پی این آئی )پولیس فورس اور سی آئی اے کی مشترکہ کارروائی، اشتہاری ملزمان گرفتار ۔ ایس ایچ او سٹی پنجگور امیرجان بلوچ کے ہمراہ پولیس فورس اور سی آئی اے پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ماجد نامی اشتہاری ملزم جوکہ پولیس فورس کو قتل میں مطلوب تھا گرفتار کرلیا،دوسری جگہ کاروائی کے

دوران اشتہاری ملزم محمد یعقوب کو گرفتار کرلیا ایس ایچ او امیر جان بلوچ نے ایک اور جگہ میں کاروائی کرتے ہوئے اقبال نامی مفرور ملزم گرفتار کرلیا اور مزید ملزمان پولیس کے تفتیش مین ہیں ایس ایچ او امیر جان نے میڈیا کے نمائیندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایس پی حنیف بلوچ کی زیرنگرانی ھدایت سے ہمہ وقت عملدرآمد کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیے اور مزید پولیس کاروائی جرائم پیشہ افراد کے خلاف تیز کیے جائیں گے تاکہ جرائم پیشہ افراد کا گہراو تنگ کرکے انہیں گرفتار کیے جائیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close