جہلم پولیس کی کارروائیاں، اسلحہ، منشیات برآمد، مقدمہ درج

جہلم(طارق مجید کھوکھر)جہلم پولیس کی کارروائیاں،اسلحہ، منشیات برآمد،مقدمہ درج۔ سماج دشمن عناصر کے خلاف جہلم پولیس کا گھیرا تنگ،اے ایس آئی فیاض احمد تھانہ سول لائن نے دوران گشت ملزم مبشر علی ولد عبدالغنی سکنہ مشین محلہ نمبر3لالہ زار کالونی جہلم سے پسٹل30بور معہ 2روندز برآمد کر کے مقدمہ درج

کر لیا۔اے ایس آئی محمد ندیم تھانہ چوٹالہ نے دوران گشت ملزم حسیب الرحمٰن ولد خلیل الرحمٰن سکنہ ڈھوک بدر جہلم سے پسٹل30بور معہ 3روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ایس آئی ایس ایچ او عبدالرحمٰن تھانہ جلالپور شریف نے زیرِ تفتیش مقدمہ کے ملزم محمد علی ولد محمد عنائیت سکنہ کوٹ ادمانہ سے پسٹل30بور معہ4روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔اے ایس آئی محمد ریاض تھانہپ جلالپور شریف نے زیرِ تفتیش مقدمہ کے ملزم افتخار احمد ولد سردار خان سکنبہ بھابھانوالہ سے پسٹل30بور معہ5روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close