10 کلو گرام چرس اسمگل کرنے کے ملزم کی ضمانت پشاور ہائی کورٹ نے منظور کر لی، رہا کرنے کا حکم

پشاور(پی این آئی)10 کلو گرام چرس اسمگل کرنے کے ملزم کی ضمانت پشاور ہائی کورٹ نے منظور کر لی، رہا کرنے کا حکم۔پشاورہائیکورٹ نے بھاری مقدار میں چرس سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا استغاثہ کے مطابق ملزم فہیم پر الزام ہے کہ وہ 10کلو چرس سمگل کرنے

کی کوشش کررہا تھا جسے سربندپولیس پشاور نے گرفتار کرکے اسکے خلاف 2018میں مقدمہ درج کیا ملزم نے مقامی عدالت سے درخواست ضمانت خارج ہونے پر ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی اور عدالت نے درخواست پر دلائل مکمل ہونے پر ملزم کوضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close