پنڈدادنخان پولیس کی کارروائی، مویشی چور گینگ گرفتار

جہلم(طارق مجید کھوکھر)پنڈدادنخان پولیس کی کارروائی، مویشی چور گینگ گرفتار۔ پنڈ دادنخان پولیس نے بین الاضلاعی مویشی چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔ اے ایس آئی محمد ریاض اور انکی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 3 رکنی بین الاضلاعی مویشی چور گینگ کو جدید سائنٹیفک طریقوں سے ٹریس کر کہ گرفتار کر لیا

ملزمان کو دو مقدمات میں چالان عدالت کیا گیاملزمان کے قبضے سے 2 بیل(مالیتی 1لاکھ 30ہزار روپے)،4عدد بکریاں (مالیتی 80ہزار روپے) چوری کیے تھے جن سے رقم مبلغ 1لاکھ 10ہزار روپے برآمد کر کہ ملزمان کو پابند سلاسل کروایا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی جانب سے ڈی ایس پی پنڈدادنخان ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور تفتیشی افسر کو شاباش دی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close