لاہور(پی این آئی)ملک بھر میں خطرناک اشتہاریوں اور مفرور ملزموں کی فہرستوں کی تیاری کا کام شروع، کریک ڈاؤن کا حکم۔صوبہ بھر میں مطلوب اور مفرور افراد کی فہرستیں اپ ڈیٹ کر کے ان کے خلاف کریک ڈائون کے احکامات جاری کر دیئے گئے ۔قانون شکن اور ان کے پشتی بانوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی
رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر اعلیٰ حکام کو فراہم کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے پولیس فورس کے ذمہ داروں کوہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے ڈویژنل، ضلعی اور تحصیل ہیڈکوارٹرز کی سطح پر تھانوں سے رپورٹس حاصل کریں، جس میں اس امر کی نشاندہی کی جائے کہ پولیس فورس کو کون کون سے شہری عرصہ دراز سے مطلوب ہیں۔اس ضمن میں کمپیوٹرائزڈ رپورٹ مرتب کی جائے جس میں یہ بات سامنے آئے کہ کون سا شہری کس مقدمہ میں مطلوب ہے ۔اس ضمن میں مطلوب اور مفرور شہری کا نام، ولدیت، قومی شناختی کارڈ نمبر، مقدمہ نمبر جس کے تحت مطلوب ہے ، مقدمہ کی دفعات ، مقدمہ کس مہینے اور کس سال میں درج ہوا۔ مدعی مقدمہ کا نام،اور مطلوب شہری کے تاحال پابندسلاسل نہ ہونے کی وجوہات کیا ہیں۔ ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے صوبہ بھر کے آر پی اوز، ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ ہنگامی بنیادوں پر پولیس فورس کو مطلوب ،مفرور فراد کی تلاش کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف کریک ڈائون کیا جائے تاکہ ان کو پابند سلاسل بنا کر قانون کے تحت کارروائی یقینی بنائی جا سکے ۔دوسری جانب ایسے افراد،با اثر شخصیات جن کیخلاف مطلوب افراد /مفروروں کی پشتی بانی کے شواہد موجود ہیں، ان کے خلاف بھی ہنگامی بنیادوں پر کارروائی کی جائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں