پشاور کے ہسپتالوں کے باہر مؤٹر سائیکل چوری کرنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار

پشاور( پی این آئی)پشاور کے ہسپتالوں کے باہر مؤٹر سائیکل چوری کرنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار،کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے ہسپتالوں کے سامنے سے موٹر سائیکل چوری کرنے والے گروہ کے سرغنہ کوگرفتار کر لیا تفصیلات کے مطا بق مدعی عبد القادر ولد بہادر سکنہ لنڈی کوتل حال اچینی میرہ نے تھانہ ٹاءون پولیس

کو رپورٹ کی تھی وہ اپنے بھائی کو علاج معالجے کے سلسلہ میں خیبر ٹیچنگ ہسپتال لایا تھا جہاں کسی نامعلوم ملزم نے اس کی موٹر سائیکل چوری کی جس کی رپورٹ پر نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ایس پی کینٹ تصور اقبال نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی ٹاون مختیار علی کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ ٹاون محمد اشفاق پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے مختلف زاویوں سے تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کے بیانات قلمبند کئے جس کے دوران واردات میں ملوث گروہ کا سراغ لگا کر گزشتہ روز مرکزی ملزم اور گروہ کے سرغنہ ملزم زاہد حسین ولد سفید گل سکنہ سفید ڈھیری کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹر سائیکل چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے مختلف ماڈل کے تین مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، ملزم نے دوران تفتیش دیگر ساتھیوں کی نشاندہی بھی کر دی ہے جن کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close