فیصل آباد میں منگنی توڑنے کی رنجش پر نوجوان نے سابقہ منگیتر لڑکی پر تیزاب پھینک دیا

فیصل آباد(پی این آئی)فیصل آباد میں منگنی توڑنے کی رنجش پر نوجوان نے سابقہ منگیتر لڑکی پر تیزاب پھینک دیا،فیصل آباد میں منگنی توڑنے کی رنجش پر نوجوان نے سابق منگیتر پر تیزاب پھینک دیا، متاثرہ لڑکی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق بہاولپور کے رہائشی نوجوان نے

جڑانوالہ کے علاقے میں جواں سالہ لڑکی مریم پر تیزاب پھینک دیا ، متاثرہ لڑکی کو الائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ڈاکٹرز کے مطابق لڑکی کا چہرہ اور جسم کا کچھ حصہ تیزاب سے جھلسنے سے متاثر ہوا ہے ۔پولیس کے مطابق ملزم کامران کی متاثرہ لڑکی سے کچھ عرصہ قبل منگنی ہوئی تھی تاہم بعد ازاں لڑکی کے والدین نے منگنی توڑ دی اور اسی بناء پر اس نے لڑکی پر تیزاب پھینک دیا۔سی پی او محمد سہیل چوہدری نے واقعہ کا نوٹس لے کر ایس پی جڑانوالہ کو واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کا حکم دےدیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close