وہاڑی پولیس نے قتل، ڈکیتی اورراہزنی کی وارداتوں میں ملوث خطرناک 133 مجرمان اشتہاری گرفتار کر لیے

لاہور (پی این آئی)وہاڑی پولیس نے قتل، ڈکیتی اورراہزنی کی وارداتوں میں ملوث خطرناک 133 مجرمان اشتہاری گرفتار کر لیے،انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اس سلسلے میں وہاڑی پولیس ٹیموں نے قتل، ڈکیتی

اوررابری سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک133مجرمان اشتہاری گرفتارکئے جن میں 11اے کیٹگری کے جبکہ122بی کیٹگری کے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کر تے ہوئے62ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار اسلحہ ناجائز برآمدکیا جن میں 03کلوشنکوف، 07بندوق، 2رائفل، 48پسٹل 02ریوالور ا ورسینکڑوں گولیاں شامل ہیں۔منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون میں 134 مقدمات درج کئے گئے جن میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 55کلو چرس، 3271لیٹر شراب معہ لاہن،17چالو بھٹیاں اور شراب کشید کرنے والا سامان برآمد کیا گیا۔نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے 33مقدمات درج کئے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close