آسیہ بی بی کی بہن نجمہ اپنے شوہر یونس مسیح کے قتل کے مقدمہ میں ملوث، آشنا عرفان عرف بگو سمیت گرفتار

شیخوپورہ (پی این آئی)آسیہ بی بی کی بہن نجمہ اپنے شوہر یونس مسیح کے قتل کے مقدمہ میں ملوث، آشنا عرفان عرف بگو سمیت گرفتار،شیخوپورہ کے گائوں دائوکی ملیاں میں عید والےدن شہ رگ کاٹ کر قتل کئے جانیوالے آسیہ بی بی کے بہنوئی یونس مسیح کے قتل کے مقدمہ میں ملوث مقتول کی بیوی نجمہ اور اسکے

آشنا عرفان عرف بگو کو فیکٹری ایریا پولیس نے گرفتار کرلیا۔ملزمہ نجمہ آسیہ بی بی کی چھوٹی بہن ہے۔یاد رہے کہ مقتول یونس مسیح کی شہ رگ کٹی لاش گاؤں دائو کی ملیاں کے قریب کھیتوںسے ملی تھی جس کی شناخت کے بعد فیصل آباد کے رہائشی اس کے بھائی جارج مسیح کی رپورٹ پر مقتول کی بیوی نجمہ اور اس کے آشنا عرفان عرف بگو کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھا اور پولیس رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ملزمان کے آپس میں ناجائز مراسم تھے ،جنہیں مقتول منع کرتا تھا ۔یونس مسیح کو راستے سے ہٹانے کے لیے ملزمان نے تیز دھار آلے سے اس کا گلا کاٹ کرقتل کیاتھا۔پولیس ذرائع کا کہنا کہ اپنے خاوند یونس مسیح کے قتل میں ملوث نجمہ آسیہ بی بی کی چھوٹی بہن ہےجس کے خلاف پاکستان میں توہین رسالت کا مقدمہ درج ہواتھا ۔سپریم کورٹ کی جانب سے بری کئے جانے کے بعدآسیہ کو بیرون ملک بھیج دیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close