عید کے 3 روز، راولپنڈی اسلام آباد میں 30 موٹرسائیکل و گاڑیاں چوری، ایک درجن سے زائد چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں

راولپنڈی (پی این آئی)عید کے 3 روز، راولپنڈی اسلام آباد میں 30 موٹرسائیکل و گاڑیاں چوری، ایک درجن سے زائد چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں،راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں گذشتہ تین دنوں کے دوران سرقہ بالجبر،چوری اورنقب زنی کی وارداتوں میں شہری 4گاڑیوں ،24موٹرسائیکلوں ،ایک رکشے ،موبائل

فونزاورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔جبکہ اسلام آبادسے ایک گاڑی چوری ہوگئی ۔تھانہ ریس کورس کوتہمینہ نے بتایا کہ چور میرے گھر کے تالے توڑ کر 15ہزارروپے اورایل سی ڈی چوری کرکے لے گئے۔تھانہ روات کو محمد عارف اظہر نے بتایا کہ عید کے دن اپنے بھائی سے ملنے راولپنڈی گیا رات تقریباً 9 بجے جب میں اپنی فیملی کے ہمراہ اپنے گھر اٹامک کالونی آیا تومکان کے اندر سامان بکھرا پڑا تھا پڑتال سامان کرنے پر میرا پسٹل 30 بور اور کلاشنکوف 2لاکھ موجود نہ تھے جونامعلوم چور مکان کا تالا توڑ کر چوری کر کے لے گئے۔تھانہ روات کو علی اصغر نے بتایا کہ لوڈر گاڑی چلاتا ہوں بگا موڑ کام کے سلسلے میں آیا ہوا تھا واپسی پر جب نیو پنڈی علاقہ کے نزدیک پہنچا تو اچانک ایک موٹرسائیکل جس کی نمبر پلیٹ پر 14 لکھا ہوا پرسوار 3 لڑکوں نے پسٹل دکھا کر مجھے رکنے کا اشارہ کیا خوف سے میں نے گاڑی روک دی ملزمان مجھ سے 15ہزارروپے، گاڑی کی چابی اور شناختی کارڈ چھین کرفرارہوگئے۔تھانہ پیرودھائی کو افتخار محمود نے بتایا کہ خیابان سرسیدمیں اپنی دکان سےکارخانہ جا رہا تھا کہ3موٹرسائیکل سوار مجھ سے اسلحہ کی نوک پر 50ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ نیوٹاؤن کوتنویر نے بتایا کہ نوازشریف پارک کی بیک سائیڈپر میری باربر شاپ پر سیل کا مال پڑا ہوا تھا دکان کاتالہ توڑکرنامعلوم چور 57 سوٹ، 2 کٹنگ مشین چوری کر کے لےگئے ۔ تھانہ صادق آبادکو ملک اسامہ نے بتایا کہ غزالی روڈپر اپنی دکان میں موجود تھا کہ3نامعلوم موٹرسائیکل سوار میری دکان میں داخل ہوئے اوراسلحہ کی نوک پر نقدی 12 ہزارروپے چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ نیوٹاؤن کو محمد عمران عباسی نے بتایا کہ میرے کریانہ سٹور کے تالے توڑ کر چور نقدی ، لیپ ٹاپ اور موبائل کل مالیتی 60 ہزار روپے چوری کر کے لےگئے۔تھانہ نیوٹاؤن کو نبیل نجف نے بتایا کہ میں اپنے دوستوں نوید وغیرہ کے ہمراہ ڈبل روڈ پر فوڈ سٹریٹ سے کھانا لینے جا رہاتھا کہ 2نامعلوم موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر ہم سے 26 ہزار روپے، شناختی کارڈ اوراے ٹی ایم کارڈچھین کر کے لےگئے ۔ تھانہ صادق آبادکو عاصم تاصف نے بتایا کہ 3نامعلوم موٹرسائیکل سوار میرے کریانہ سٹورپرآئے اور اسلحہ کی نوک پر مجھ سے اور گاہکوں سے کل 71ہزارروپے ، ساڑھے بارہ ہزارروپے کے کالنگ کارڈ ز اور 3موبائل چھین کر فرا ر ہو گئے ۔ تھانہ صادق آبادکو محمد بابر عباسی نے بتایا کہ ملک آباد شاپنگ پلازہ کے باہر کال سن رہا تھا کہ ایک نامعلوم ملزم میرا موبائل فون چھین کر فرا ر ہو گیا۔ تھانہ صدربیرونی کو شہروز نے بتایاکہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار لڑکےاسلحہ کی نوک پر مجھ سے میراموبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ۔تھانہ صدربیرونی کو اقبال نے بتایا کہ سائل کی دکان کا سامان مالیتی50 ہزار روپے چورچوری کرکے لے گئے۔تھانہ صدربیرونی کو عرفان نے بتایا کہ سائل کی دوکان سے گوشت مالیتی 20 ہزار روپے چوری ہو گیا ۔تھانہ صدربیرونی کو فیاض احمد نے بتایا کہ چور مدعی کی غیر موجودگی میں مکان کے تالے توڑکرسونا 3انگوٹھیاں ، ایک لاکٹ مالیتی اڑھائی لاکھ روپے اورانعامی بانڈز مالیتی 2 لاکھ روپے چوری کر کے لے گئے۔تھانہ روات کو سعید احمدنے بتایا کہ سائل کاروان سی این جی پر بطور کیشر ڈیوٹی کرتا ہے جہاں کسی چور نے دراز کے تالے توڑ کر ایک لاکھ 40ہزارروپے چوری کر لیے ۔تھانہ گولڑہ کے علاقہ میراجعفرسے جاویداقبال کی کارنمبرایم این 1386چوری ہوگئی۔تھانہ ترنول کوشعیب خان نے بتایاکہ ارشادعلی نے اس سے چھ لاکھ دس ہزارروپے ادھارلئے اورمدعی کی رہائش سے سامان مالیتی تین لاکھ 65ہزارروپے خوردبردکرلیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close