اقتصادی تھنک ٹینک کا اجلاس، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ڈیجیٹل بینک اکاؤنٹس متعارف کروانےکی سفارش

اسلام آباد(پی این آئی)اقتصادی تھنک ٹینک کا اجلاس، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ڈیجیٹل بینک اکاؤنٹس متعارف کروانےکی سفارش۔مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی تھنک ٹینک کا خصوصی اجلاس ہوا، جس میں اوورسیز پاکستانیز کے لیے ڈیجیٹل بینک اکاؤنٹس متعارف کروانےکی سفارش کی گئی

ہے۔وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق پاکستان بناؤ سرٹیفیکٹ کے تجربے کو جاری رکھنے کی تجویز بھی اجلاس میں پیش کی گئی جبکہ اوورسیز پاکستانیوں کےلیے نئی اسکیمز شروع کرنے کی سفارشات بھی پیش کی گئی ہیں۔اعلامیے کے مطابق ڈیجیٹل بینکنگ سے متعلق ایف اے ٹی ایف کے تحفظات دور کرنے کی سفارشات بھی اجلاس میں پیش کی گئیں۔وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق تھنک ٹینک نے تمام سفارشات کو جلد حتمی شکل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ تھنک ٹینک کی سفارشات کو بجٹ کا حصہ بنایا جائےگا، جبکہ تجاویز کو بجٹ تقریر میں شامل کیا جائےگا۔وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق شوکت ترین اور سلطان الانہ نےعارضی ریلیف کو بڑھانےکی تجویز پیش کی، فورم نے ایس ایم ایز کے لیے قرضوں کا دائرہ کار بڑھانےکی تجویز بھی دی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تھنک ٹینک نے ہاؤسنگ سیکٹر کی حوصلہ افزائی جاری رکھنے کی سفارش کی۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ گورنر اسٹیٹ بینک نے کمیٹی کی سفارشات کو سراہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close