پاک پتن(پی این آئی)پاک پتن کے گاؤں امر سنگھ میں ایک ایکڑ زمین کا تنازعہ، بیوی اور ساس کو لالچی شخص نے قتل کردیا، نواحی گاؤں امر سنگھ میں ایک شخص نے ایک ایکڑ زمین کے لیے بیوی اور ساس کا قتل کردیا۔ پاک پتن کے تھانہ کلینہ کی حدود میں واقع گاؤں امر سنگھ میں قربان نامی شخص نے اپنی بیوی
مختاراں بی بی اور ساس شمیم بی بی کو قتل کردیا۔ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ قربان مختاراں بی بی اور ساس شمیم بی بی کی ملکیت ایک ایکڑ زمین ہتھیانہ چاہتا تھا۔ معاملہ اس قدر بڑھا کہ ملزم نے بیوی اور ساس کو ہی قتل کردیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں