میرا بیٹا پہنچا تو ریلوے پھاٹک کھلا تھا، مرنے والے کے والد نے ریلوے کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا

لاہور(پی این آئی)میرا بیٹا پہنچا تو ریلوے پھاٹک کھلا تھا، مرنے والے کے والد نے ریلوے کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔پنجاب میں ضلع قصور کے علاقے پتوکی میں ٹرین حادثے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ حادثے میں جاں بحق شخص کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔مدعی کا کہنا ہے کہ جب کار پھاٹک کے پاس

پہنچی تو پھاٹک کھلا ہواتھا، میرے بیٹے نے پھاٹک کھلا دیکھ کر گاڑی آگے بڑھائی تو ٹرین کی زد میں آگیا۔مدعی کا کہنا ہے کہ حادثہ محکمہ ریلوے اور اس کے ملازم کی غفلت سے پیش آیا، ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔پتوکی میں ٹرین کی ٹکر سے کار میں سوار 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close