24 سالہ نوجوان نے ایک قتل چھپانے کے لیے مزید 9 لوگ قتل کر ڈالے، 6 افراد ایک خاندان سے تھے

تلنگانہ(پی این آئی):24 سالہ نوجوان نے ایک قتل چھپانے کے لیے مزید 9 لوگ قتل کر ڈالے، 6 افراد ایک خاندان سے تھے،بھارت میں قاتل نے ایک قتل کو چھپانے کے لیے مزید 9 افراد کی جان لے لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانہ میں پولیس نے 24 سالہ نوجوان کو 9 افراد کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ تلنگانہ کے ضلع ورنگل کے ایک گاؤں کے کنویں سے 9 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں جن میں سے 6 افراد کا تعلق ایک ہی فیملی سے تھا۔پولیس نے بتایا کہ ملزم نے مارچ میں لاپتا ہوکر قتل کی جانے والی ایک خاتون کے قتل کو چھپانے کے لیے مزید 9 افراد کی جان لی، سنجے کمار نامی قاتل نے کھانے میں نیند کی گولیاں ملا کر تمام افراد کو کنویں میں پھینک دیا جس سے وہ ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق مارچ کے مہینے میں لاپتا ہونے والی خاتون کا تعلق بھی ملزم کے خاندان سے تھا، ملزم نے خاتون کو قتل کیا اور اس جرم پر پردہ ڈالنا چاہتا تھا۔پولیس نے بتایا کہ قتل کیے جانے والوں میں میاں بیوی ان کے 4 بچے اور دیگر 3 افراد شامل ہیں جن کی لاشیں ایک کنویں سے ملیں۔پولیس کا بتانا ہےکہ ایک خاتون نے ملزم کو دھمکی دی تھی کہ وہ لاپتا ہونے والی خاتون کے بارے میں پولیس کو آگاہ کرے گی جس پر ملزم نے ایک ڈرامہ رچایا اور قتل کیے گئے افراد کے خودکشی کرنے کا دعویٰ کیا تاہم پولیس کو قتل کیے گئے افراد کی لاشوں سے خودکشی کے کوئی شواہد نہیں ملے جس ملزم سے تفتیش کی گئی تو اس نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close