دولت مند بیوی کو شوہر نے دولت ہتھیانے کے لیے کوبرا سانپ سے ڈسوا دیا، جان لے لی، واقعہ کہاں پیش آیا؟

کیرالا (پی این آئی)دولت مند بیوی کو شوہر نے دولت ہتھیانے کے لیے کوبرا سانپ سے ڈسوا دیا، جان لے لی، واقعہ کہاں پیش آیا؟لالچی شوہر نے بیوی کی دولت پر قبضہ جمانے کے لیے اسے کوبرا سانپ سے ڈسوا کر جان لے لی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ بھارتی ریاست کیرالا میں پیش آیا جہاں 27 سالہ

سورج نامی ملزم نے سانپ کے ذریعے اپنی بیوی کی جان لی تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق قاتل شوہر نے پہلے بھی بیوی کو زہریلے ناگ کے ذریعے مارنے کی کوشش کی تھی جس میں وہ ناکام ہوگیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے موبائل فون کے ریکارڈ سے پتا چلا کہ وہ سپیروں سے رابطے میں تھا اور اس نے بیوی کی جان لینے سے پہلے انٹرنیٹ پر سانپوں کی ویڈیوز بھی دیکھی تھیں۔پولیس نے بتایا کہ ملزم نے مارچ کے مہینے میں بھی ایک زہریلا ناگ خریدا تھا جس نے اس کی بیوی کو ڈسا تاہم بروقت اسپتال لے جانے پر وہ زندہ بچ گئی اور تقریباً 2 ماہ تک اسپتال میں ہی رہی۔پولیس کے مطابق سورج کی بیوی اتھرا نامی خاتون اپنے والدین کے گھر میں ہی موجود تھی جہاں اس کا شوہر بھی اسی کمرے میں اس کے ساتھ مقیم تھا، ملزم نے ایک بار پھر سپیرے سے کوبرا سانپ خریدا اور سوتے ہوئے بیوی کے بستر پر چھوڑ دیا، جب تک اس کی بیوی کو کچھ نہیں ہوا وہ اسی کمرے میں موجود رہا۔پولیس نے بتایا کہ اگلے روز شوہر معمول کے مطابق کام پر چلا گیا تاہم لڑکی کے گھر والوں نے اسے اسپتال منتقل کیا جہاں اس کی موت ہوگئی۔لڑکی کے گھروالوں کو اس وقت اپنے داماد پر قتل کا شک ہوا جب اس نے بیوی کی موت کے چند روز بعد ہی اس کی جائیداد اپنے نام کرنے کی کوشش کی۔پولیس نے بتایا کہ لڑکی کا تعلق ایک امیر گھرانے سے تھا اور اس کا شوہر نجی بینک میں ملازم تھا جس کا ذریعہ آمدن کچھ خاص نہیں تھا جب کہ ان کا ایک سال کا بیٹا بھی ہے۔پولیس کے مطابق سورج اور وتھرا کی شادی میں بھاری بھرکم جہیز، 100 تولے سونا، ایک گاڑی اور 5 لاکھ روپے دیے گئے تھے جس پر شوہر کو ڈر تھا کہ طلاق کی صورت میں اس کی بیوی سب کچھ ساتھ لے جائے گی جس کے باعث اس نے بیوی کو جان لے لی۔پولیس نے ملزم کو سانپ دینے والے سپیرے کو بھی گرفتار کرلیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close