گلگت کی وادی نلتر بالا میں پکنک پر گئے دو گروپوں میں جھگڑا اور فائرنگ، دو نوجوان جاں بحق ہو گئے

گلگت(پی این آئی)گلگت کی وادی نلتر بالا میں پکنک پر گئے دو گروپوں میں جھگڑا اور فائرنگ، دو نوجوان جاں بحق ہو گئے،گلگت کے علاقے نلتر بالا میں پکنک پر جانے والے دو گروپوں میں جھگڑے کے بعد فائرنگ ہوئی، جس سے دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے واقعہ کا

نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔پولیس کے مطابق مقامی لوگوں کے دو گروپوں میں اونچی آواز میں میوزک چلانے پر جھگڑا ہوا، پتھراؤ اور فائرنگ سے فرجات حسین موقع پر ہی جاں بحق جبکہ سلیم عباس دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا، دونوں نوجوانوں کا تعلق نلتر پائین سے ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close