قانون اندھا ہو گیا، چونیاں میں پولیس کانسٹیبل نےامام مسجد کے حافظ قرآن لڑکے کو قتل کر دیا

چونیاں(پی این آئی) :قانون اندھا ہو گیا، چونیاں میں پولیس کانسٹیبل نےامام مسجد کے حافظ قرآن لڑکے کو قتل کر دیا،قصور کے قصبے چونیاں میں پولیس کانسٹیبل نے غلط خواہش پر آمادہ نہ ہونے پر ایف ایس سی کے طالب علم حافظ قرآن کو گولی مار کر قتل کر دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔طالب

علم حافظ سمیع الرحمٰن کے قتل کا واقعہ قصور کی تحصیل چونیاں کے قصبے کھڈیاں میں پیش آیا۔ مقتول کے والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کا مقدمہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں چلا کر اسے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔امام مسجد قاری خلیل الرحمٰن اور ان کی اہلیہ نے میڈیا کو بتایا کہ ان کا بیٹا سمیع الرحمٰن نماز فجر کے لیے مسجد جا رہا تھا کہ معصوم نامی کانسٹیبل نے اسے روک لیا اور اس سے اپنی شیطانی خواہش پوری کرنے کو کہا، مقتول نے انکار کیا تو ملزم نے اسے قتل کر دیا۔ یہ واقعہ مقتول کے چھوٹے بھائی کے سامنے ہوا۔ٹوئٹر پر #JusticeForSamiUrRehman ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے اور صارفین لواحقین کو فوری انصاف کی فراہمی اور ملزم کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close