گجرات(پی این آئی )سنسان سڑکوں پر شہریوں کو گجرات میں لوٹنے والے میاں بیوی ،مہشو اور موسو، پکڑے گئے، لاکھوں کی نقدی، زیورات برآمد۔سنسان شاہراہوں پر اسلحہ کے زورپر لوگوں کو لوٹنے والی جوڑی ـ ’’مہشواینڈموسو ‘‘ کوگرفتار کرکے لوٹا گیا مال اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ڈنگہ کے علاقہ میں لڑکے اور لڑکی پر مشتمل ڈکیت گینگ متحرک تھا ، جوسنسان شاہراہوں پر لوگوں سے اسلحہ کے زور پر رقم اور موبائل فون وغیرہ لوٹ لیتا تھا۔ڈی پی او سیدتوصیف حیدر نے متحرک گینگ کی گرفتاری کیلئے ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ فیاض احمد کو خصوصی ٹاسک دیا ،جس پر انہوں نے ٹیم کے ہمراہ سائنسی آلات کی مدد سے دونوں کو گرفتار کر لیا ، ملزموں میں محسن علی سکنہ ڈنگہ ،مہوش دختر محمد اکرم سکنہ ڈنگہ شامل ہیں ۔دوران انٹیرو گیشن ملزموں نے متعدد وارداتوں کااعتراف کیاہے ، انہوں نے بتایا کہ وہ غیر مصروف سڑکوں پر شکار کی تلاش میں رہتے تھے جبکہ مہوش نے اپنے پرس میں پسٹل رکھا ہوتا تھااور جس شخص کو لوٹنا ہو اس کا پیچھا کر کے سنسان جگہ پر روکنے کے بعد اسلحہ کے زور پر رقم وغیرہ چھین کر فرار ہو جاتے ۔ملزموں کے قبضہ سے چار لاکھ روپے ، زیورات ، موبائلز فونز، موٹر سائیکل اوروارداتوں میں استعمال ہونے والا جدید اسلحہ بھی بر آ مد کر لیا گیا ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں