پیر محل میں نو سرباز عورتیں کپڑا دکھانے کی بہانے دکاندار سے 10 سوٹ لے کر رفو چکر

پیرمحل (پی این آئی ) پیر محل میں نو سرباز عورتیں کپڑا دکھانے کی بہانے دکاندار سے 10 سوٹ لے کر رفو چکر۔ نوسرباز خواتین کپڑے کی دکان سے ہزاروں روپے مالیت کے کپڑے چوری کرکے فرار تفصیل کے مطابق صدر بازار پیرمحل میں محمد سلیم ولد ریاض محمد کی دکان ملک سلیم کلاتھ ہائوس میں چار نامعلوم

خواتین ہمراہ دوبچے کپڑے خرید نے کے بہانے دکان میں داخل ہوئیں دکاندار کو کپڑے دکھانے کا بہانہ بناکر کہا اور دس قیمتی سوٹ مالیت 35ہزار روپے چوری کرکے فرارہوگئیں ۔ؕ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close