راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،2 پکڑے گئے، 10 کلو سے زائد چرس برآمد

راولپنڈی ( پی این آئی)راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،2 پکڑے گئے، 10 کلو سے زائد چرس برآمد۔پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،2منشیات فروش گرفتار، 10 کلو سے زائد چرس برآمد، ایس ایچ او روات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ذوالقدر شہزاد

کو گرفتار کر کے 9کلو چرس برآمد کر لی، ایس ایچ او پیرودھائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم بابر خان کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے 1کلو 710گرام چرس برآمد کر لی گئی،راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 5ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 525 گرام چرس، 25 لیٹر شراب، 440 پتنگیں اور 2 ڈوریں برآمد کر لیں، ہوائی فائرنگ اورناجائز اسلحہ رکھنے والے 17ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا، مقدمات درج کر لئے گئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں