راولپنڈی کے تھانہ روات میں ٹاپ 10 اشتہاریوں میں شامل ملزم پکڑا گیا

راولپنڈی ( پی این آئی)راولپنڈی کے تھانہ روات میں ٹاپ 10 اشتہاریوں میں شامل ملزم پکڑا گیا۔ ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم توقیر عرف ڈوڈھ کو گرفتار کر لیا، توقیر راولپنڈی کی ٹاپ 10 اشتہاریوں کی فہرست میں شامل تھا۔، مجرم پولیس کو سال 2009

سے قتل، اغوا، زنا و دیگر نصف درجن سے زیادہ مقدمات میں مطلوب تھا، اشتہاری سے دوران کارروائی اسلحہ برآمد کر لیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close