کہروڑ پکا میں خاتون نے اپنا ڈیڑھ تولہ سونا مانگا، خاوند، سسر اور ساس کا وحشیا نہ تشدد، ٹا نگیں توڑ دیں

کہروڑپکا (پی این آئی)کہروڑ پکا میں خاتون نے اپنا ڈیڑھ تولہ سونا مانگا، خاوند، سسر اور ساس کا وحشیا نہ تشدد، ٹا نگیں توڑ دیں۔خاتوں پر سسرا لیوں کا وحشیا نہ تشدد،ٹا نگیں توڑ کر کمرے میں بند کر دیا تفصیل کے مطا بق نواحی علا قہ ہر دو تھہیم کے رہا ئشی فضل الرحمن نے پو لیس تھا نہ صدر کو بیان دیتے ہو ئے الزام

عا ئد کیا کہ اس کی ہمشیرہ فضلاں ما ئی کی شادی 8سال قبل غلام رسول سے ہو ئی وہ اپنی بہن کو عید دینے چک اﷲ رکھا گیا تو دیکھا کہ بہن کمرے میں بند ہے اہل علا قہ اور ملزمان کی منت سما جت کر کے اس کو ملزمان کے چنگل سے آ زاد کروا یا فضلاں ما ئی نے بتا یا کہ اس نے اپنے سسر سے اپنا ڈیڑھ تو لہ سونا مانگا تو سسرمراد،خاوند غلام رسول،جند وڈا،ہمشیرہ ما ئی نے اس کو وحشیانہ تشدد کا نشا نہ بنا اور اس کو کمرے میں قید کر دیا کہ اب تم اس میں ہی مرو گی پو لیس تھا نہ صدر نے میڈیکل رپورٹ کے بعد مقد مہ درج کر لیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close