راجن پور، کچے کے علاقے سونمیانی چوکی سے ڈاکوؤں نے 3پولیس اہلکار اغواء کر لیے، تلاش جاری

راجن پور (پی این آئی):راجن پور میں ڈاکوؤں نے کچے کے علاقے سے پولیس چوکی پر تعینات تین اہل کاروں کو اغواء کرلیا۔پولیس کے مطابق راجن پور کے کچے کے علاقہ سونمیانی میں سکھانی گینگ کے ڈاکوؤں نے ہیڈ کانسٹیبل شہزاد، محمد عارف اور جہانزیب کو چوکی سونمیانی سے اغواء کرلیا۔ڈاکو پولیس

اہلکاروں کو لے کر نامعلوم مقام پر منتقل ہوگئے ہیں۔مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لیے پولیس کی بھاری نفری کچے کے علاقے میں پہنچ گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close