خانیوال نواں چوک چوکی پولیس کی دبنگ کارروائی

خانیوال (سجاد انور) خانیوال پولیس کی نواں چوک چوکی پر تعینات ٹیم نے چک نمبر 57/10R میں دبنگ کارروائی کر کے بدنام زمانہ منشیات فروش مہتاب کی گاڑی سے 5 کلو چرس برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا ۔ ملزم کی کار قبضے میں لیکر تعزیرات پاکستان کی دفعہ 9 سی کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔ یہ امر قابل

ذکر ہے کہ زیر حراست منشیات فروش کا بین الاضلاعی گینگ تھا جس کی گرفتاری کو پولیس کی بڑی کامیابی قرار دی جارہی ہے۔خانیوال پولیس نے انچارج نواں چوک چوکی سب انسپکٹر ملک عون عباس کی قیادت میں یہ اہم کامیابی حاصل کی جو ضلع بھر میں عوام کی گفتگو کا موضوع ہے۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close